اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صہیونی اخبار جروزالم پوسٹ نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی وزیر جنگ سے جب اس بارے میں گفتگو کی گئی تو انہوں نے کہا: ’’میں انتہائی خوش ہوں جو یہ اعلان کر رہا ہوں کہ امریکہ نے اسرائیل کی دفاعی قوت بڑھانے کے لیے ریکارڈ توڑ بجٹ دینے کا وعدہ کیا ہے رواں سال ۲۰۱۸ میں ہمیں ۷۰۵ ملین ڈالر کا بجٹ ملے گا‘‘۔
لیبرمن نے مزید کہا: ہم اپنے بڑے بھائی امریکا کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اسرائیل کے تحفظ کے لیے اتنا بڑا بجٹ معین کیا ہے۔ ہم اس امداد کے بابت امریکی حکومت اور امریکی کانگرنس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ نے ایسے حال میں صہیونی ریاست کے دفاعی بجٹ کا اضافہ کیا ہے کہ صہیونی ریاست ہر آئے دن فلسطین کے مظلوم عوام پر اپنے میزائلوں کا تجربہ کرتی ہے جبکہ دوسری طرف امریکی صدر نے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد میں قابل قدر کمی واقع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲